(24 نیوز)ملکی زرمبادلہ کیلئے اچھی خبر ، زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ70 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری اعدادو شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 23 نومبر تک 12 ارب 39 کروڑ ڈالر ز تھےجو بڑھ کر 7 ارب 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگئے،اس طرح ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 7 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔
اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 کروڑ 35 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا اور یہ ذخائر 5 ارب 13 کروڑ 58 لاکھ ڈالرز پر پہنچ گئے جو گزشتہ ہفتے 5 ارب 12 کروڑ 23 لاکھ ڈالرزکی سطح پر تھے۔
یہ بھی پڑھیں:سائفر کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں نہ ہو نے کا امکان