پیپلز پارٹی نے بلوچستان سے پی ٹی آئی اور ن لیگ کی اہم وکٹیں گراد ی

Nov 30, 2023 | 23:58:PM

This browser does not support the video element.

 (عیسی ترین)پاکستان پیپلزپارٹی نے بلوچستان میں بی این پی، پی ٹی آئی اور ن لیگ کی اہم سیاسی وکٹیں گرا دیں، مختلف سیاسی شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری  آج جناح ٹاؤن ملک شاہ ہاؤس  گئے ، جہاں پر سابق وزیر سرفراز ڈومکی نے ملاقات کی، آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان حکومت کے سابق وزیر سرفراز ڈومکی پی پی پی میں شامل ہوگئے۔ 

اسی طرح آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد سابق رکن بلوچستان اسمبلی سرفراز ڈومکی کے ہمراہ نصیب اللہ مری، میر حربیار ڈومکی، لیاقت لہڑی، ولی خان اچکزئی، علاؤالدین کاکڑ ودیگر نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

آصف زرداری کے ہمراہ نواب ثنااللہ زہری، عبدالقادر بلوچ، سربلند جوگیزئی، عارف حسنی، عمر گورگیج، ظہور بلیدی، نور احمد بنگلزئی، ندیم خان، ملک شاہ گورگیج، علی مدد جتک،  غلام رسول عمرانی، بلال مندوخیل و دیگر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان

 صدر آصف زرداری  نے بلوچستان عوامی پارٹی، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن سے پی پی پی میں شامل ہونے والے سیاسی رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔

مزیدخبریں