سموگ کے باعث 68 فیصد پاکستانی طبی مسائل کا شکار ہیں، سروے رپورٹ

Nov 30, 2024 | 09:31:AM
سموگ کے باعث 68 فیصد پاکستانی طبی مسائل کا شکار ہیں، سروے رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پسوس پاکستان کی نئی سروے رپورٹ میں کہا گیا کہ 68 فیصد پاکستانی سموگ کی وجہ سے مختلف طبی مسائل کا شکار ہیں۔

سروے رپورٹ کے مطابق 68 فیصد نے کھانسی، 66 فیصد نے فلو، 37 فیصد نے سانس لینے میں دشواری جبکہ 29 فیصد نے آنکھوں میں جلن کی شکایت کی ہے۔

ان طبی مسائل کا شکار ہونے والوں میں سب سے زیادہ شرح پنجاب میں 77 فیصد ریکارڈ کی گئی جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں 87 فیصد جبکہ لاہور میں 84 فیصد افراد نے سانس کے امراض میں مبتلا ہونے کا بتایا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ کے پی کی معاون خصوصی مشال یوسفزئی عہدے سے برطرف

سروے کے مطابق خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں 76 فیصد افراد نے سموگ کی وجہ سے سانس کے امراض میں مبتلا ہونے کی شکایت کی ہے۔