چیمپئینز ٹرافی،بھارتی دفتر خارجہ اوربی سی سی آئی کے بیانات میں تضاد سامنے آگیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کےانعقاد کےحوالےسےبھارتی دفتر خارجہ اور بی سی سی آئی کےبیانات میں تضاد سامنے آگیا۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے بات چیت جاری ہے۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ آئی سی سی بھی چیمپئینز ٹرافی کے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کررہا ہے، اس معاملے پر بی سی سی آئی کی پوزیشن یہ ہے کہ ہم وہ کریں گے جو ہم سے حکومت کرنے کو کہے گی۔
دوسری جانب راجیو شکلا کی اس گفتگو سے قبل بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان سے بھی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران چیمپئینز ٹرافی پر سوال ہوا تھا جس پر انہوں نے کھل کر انڈین حکومت کی پوزیشن بتانے کی بجائےانڈین کرکٹ بورڈ کے ایک بیان کا حوالہ دیا اور کہا کہ بی سی سی آئی کا کہنا ہے انہیں پاکستان میں سکیورٹی تحفظات ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں سیکیورٹی کا محض بہانہ بنایا لیکن کوئی حتمی ثبوت نہیں۔
بھارتی دفتر خارجہ کے بیان نے بی سی سی آئی کی اس پوزیشن پر سوال کھڑا کردیا ہے کہ جس میں یہ مؤقف دیا جاتا تھا حکومت نے اجازت نہیں دی اور اب بھارتی سرکار نے کہہ رہی ہے کہ تحفظات کا اظہار بی سی سی آئی نے کیا ہے۔