اداکارہ مریم نفیس کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

ہم بہت جلد والدین بننے والے ہیں، دعاؤں میں یاد رکھیں،اداکارہ کی انسٹاپوسٹ

Nov 30, 2024 | 10:40:AM

(ویب ڈیسک) معروف ماڈل و اداکارہ ماڈل مریم نفیس کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمدمتوقع ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر معروف اداکارہ نے مختلف تصاویر اور مختصر دورانیے کی ویڈیو شیئر کر کے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا ۔

اداکارہ نے انسٹا پوسٹ میں چند تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں اپنے شوہر اور فلم ساز امان احمد کے ساتھ ننھے مہمان کے پیلے جوتے اور الٹرا ساؤنڈ رپورٹ کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے یہ خوشخبری شیئر کیے جانے کے بعد شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان کے دوستوں اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارک باد دی جا رہی ہے۔

اداکارہ مریم نفیس نے اکتوبر 2022ء میں فلم ساز امان احمد سے شادی کی تھی۔

مزیدخبریں