سونا کشی سنہا کی والدہ پونم سنہا کے بیان سے نئی بحث چھڑگئی
میں نے ماں کی نصیحت مانی ،میری بیٹی نے اس شخص سے شادی کی جسے وہ زیادہ محبت کرتی ہے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونا کشی سنہا کی والدہ پونم سنہا کے بیان سے انٹرنیٹ پربحث چھڑگئی۔
اداکارہ سوناکشی سنہا حال ہی میں اپنے والدین شتروگھن سنہا،والدہ پونم سنہا اورشوہر ظہیر اقبال کے ساتھ "دی گریٹ انڈین کپل شو" میں شریک ہوئیں،پونم نے شو میں ایک پرانا مشورہ دہراتے ہوئے کہا کہ میری ماں کہتی تھیں کہ ہمیشہ اس شخص سے شادی کرنا جو تم سے زیادہ محبت کرے، میں نے یہ نصیحت مانی اور اسی کے مطابق شادی کی، لیکن میری بیٹی نے کیا کیا؟ اس نے اس شخص سے شادی کی جسے وہ زیادہ محبت کرتی ہے۔
سونا کشی نے والدہ کے اس بیان پر ہوشیاری سے جواب دیتے ہوئے کہا یہ تھوڑا بحث والا ہے، اسے لگتا ہے کہ وہ مجھ سے زیادہ محبت کرتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں اس سے زیادہ محبت کرتی ہوں،اب یہ معاملہ کون سلجھائے گا؟
یہ کلپ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد لوگوں نے اس پر مختلف آراء کا اظہار کیاہے،ایک صارف نے لکھا یہ دیکھنا کافی عجیب تھا،ایسا لگا یہ بات کسی اور سمت جا رہی تھی لیکن پھر اس نے سب کو چونکا دیا۔
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال چند ماہ قبل سالوں کی قربت کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔