انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا، شاہ زیب خان کی سنچری

Nov 30, 2024 | 17:52:PM
انڈر 19 ایشیا کپ، پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا، شاہ زیب خان کی سنچری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز  )انڈر 19 ایشیا کپ میں  پاکستان نے بھارت کو43 رنز سے شکست دے دی، شاہ زیب خان نے شاندار سنچری سکور کی۔

دبئی میں میں کھلیے جانے والے انڈر19 ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 281 رنز  بنائے۔ پاکستان کی جانب سے اوپنرز نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 160 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی،شاہ زیب خان نے 159 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عثمان خان 60 بنا کر آوٹ ہو ئے ۔محمد ریاض اللہ نے 24 رنز کی اننگز کھیلی ۔  بھارت کی جانب سے سمرتھ ناگراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔

جواب میں بھارتی ٹیم 238رنز پر آل آئوٹ ہوگئی، بھارت کی طرف سے نکیل کمار نے سب سے زیادہ 67 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی طرف سے علی رضا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری طرف پی سی بی چیئرمین محسن نقوی بھی میچ دیکھنے دبئی کے انٹرنیشنل سٹیڈیم پہنچ گئے۔چئیرمین پی سی بی  محسن نقوی نے پاکستانی کھلاڑیوں کو عمدہ کھیل پر داد دی جبکہ بھارت کے خلاف افتتاحی میچ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کو مبارکباد  دی، انہوں نے کہا کہ انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑی متحد ہو کر کھیلے اور کامیابی حاصل کی،امید ہے کہ انڈر 19 ٹیم آئندہ میچوں بھی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے گی۔