برازیلین نژادامریکی ماڈل شوہر اوربچے سمیت اغواء
لوسیانا کرٹس کوبرازیل میں ایک ریسٹورنٹ سے نکلتے ہوئے گن پوائنٹ پراغواء کیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی شہر نیویارک سے تعلق رکھنے والی برازیلین ماڈل کو شوہر اور 11 سالہ بچے سمیت برازیل میں گن پوائنٹ پر اغواء کرلیا گیا۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لوسیانا کرٹس اور ان کے شوہر کو ساؤ پاؤلو میں ایک ریسٹورنٹ سے نکلتے ہوئے گن پوائنٹ پر مسلح افراد نے زبردستی اپنی گاڑی میں بٹھایا اور ساتھ لے گئے،بعدازاں ان افراد کو ایک جھونپڑی میں رکھا گیا جہاں صرف ایک بیت الخلاء، گدا اور ایک سنک تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق مسلح ملزمان کے گینگ نے یرغمال بنائے گئے افراد کو بینک اکاؤنٹس سے رقم منتقل کرنے پر مجبور کیا،تاہم 28 نومبر کو پولیس کی جانب سے شروع کیے گئے سرچ آپریشن کا پتہ لگنے پر ملزمان نے انہیں چھوڑ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لوسیانا کرٹس کی بڑی بیٹی نے گھر میں کسی کے واپس نہ آنے پر اپنے چچا کو والدین کی گمشدی کے بارے میں آگاہ کیا تھا جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا تھا۔
مقامی پولیس کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن شروع ہونے کے بعد ملزمان یرغمالیوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے،رہائی ملنے کے بعد یہ افراد علاقے سے گزرنے والے ٹرک کے ذریعے قریبی پولیس اسٹیشن پہنچے جہاں ان کے بیانات قلم بند کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
امریکی ماڈل کی ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے تمام افراد کے خیریت سے ہونے کی تصدیق کی ہے،47 سالہ لوسیانا کرٹس ساؤ پاؤلو میں پیدا ہوئیں،تاہم وہ نیویارک، لندن اور ساؤ پاؤلو میں اپنا زیادہ تر وقت گزارتی ہیں۔