کرم، جھڑپوں میں مزید13 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 124 ہوگئی 

Nov 30, 2024 | 12:47:PM
کرم، جھڑپوں میں مزید13 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 124 ہوگئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24  نیوز )کرم ایجنسی میں فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے ذریعے دشمنی روکنے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں اور تازہ جھڑپوں میں مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے ۔حالیہ تشدد میں ہلاکتوں کی کل تعداد 124 ہوگئی ۔

  حکام  کے مطابق  جمعے کو ہونے والی تازہ جھڑپوں میں مزید 13 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 124 ہو گئی ہے۔بگان، تالو کنج، بادشاہ کوٹ، عرفانی کلے جلامی اور چدریوال کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے قبائل کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں، حکام کے مطابق ان جھڑپوں میں ایک عسکریت پسند تنظیم کے ایک سرکردہ کمانڈر کا قریبی ساتھی اسحٰق حسین بھی مارا گیا۔

ایک روز قبل ضلع کے بالائی اور نچلے حصوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا جس میں 12 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے تھے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 90 ہوگئی تھی۔

دوسری جانب امن عمل میں ثالثی کے لیے کام کرنے والے جرگے نے اب تک ضلع کا دورہ نہیں کیا تاہم کرم کے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ دورہ جلد ہوگا۔