(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کے 61 سالہ اداکار جانی ڈیپ نے ایمبرہرڈ کے بعد زندگی میں ایک بار پھر محبت کی طرف لوٹنے کا فیصلہ کرلیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابقہ اہلیہ ایمبرہرڈ سے تعلق ختم ہونے کے بعد جونی ڈیپ اور اُن کی خاتون وکیل جوئل رچ کے تعلق کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن اب وہ اپنے سے آدھی عمر کی ہسپانوی لڑکی سے ڈیٹنگ کررہے ہیں جو پیشے کے لحاظ سے انفلوئنسر ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اداکار نے زندگی میں ایک بار پھر محبت کی طرف لوٹنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
جیس بورڈیو نامی لڑکی نے ہالی ووڈ اداکار کو سالگرہ کی مبارک کا پیغام ڈانس کی ویڈیو کی صورت میں دیا ہے،وہ جانی ڈیپ سے متعلق اکثر سوشل میڈیا پر لکھتی رہتی ہیں، تاہم اُن کی دیگر دلچسپیوں میں موسیقی، فلم، فیشن اور سفر کے ساتھ فوٹوگرافی بھی شامل ہے۔