بالغ لڑکا یا لڑکی پسند کی شادی کر سکتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ

والدین بچوں کو ہراساں اور تشدد نہیں کر سکتے، 3 جوڑوں کے کیسز کا تحریری فیصلہ 

Nov 30, 2024 | 15:46:PM
بالغ لڑکا یا لڑکی پسند کی شادی کر سکتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والے 3 جوڑوں کے کیسز کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بالغ لڑکا یا لڑکی پسند کی شادی کر سکتے ہیں، والدین بچوں کو اس معاملے پر ہراساں اور تشدد نہیں کر سکتے۔

عدالت نے پولیس اور انتظامیہ کو پسند کی شادی کرنے والے جوڑوں کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فریقین کے درمیان لڑکی کی عمر کا تنازع ہے تو اسے متعلقہ عدالت میں حل کیا جائے۔