کراچی،تیزرفتارڈمپرنے کالج پروفیسرکو اہلیہ سمیت کچل دیا

جاں بحق ہونےوالے طارق صلاح الدین فزکس کے پروفیسراوراسکیم 33 کے رہائشی تھے

Nov 30, 2024 | 16:30:PM
کراچی،تیزرفتارڈمپرنے کالج پروفیسرکو اہلیہ سمیت کچل دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں سپرہائی وے جمالی پل کے قریب یوٹرن پرتیزرفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارمیاں بیوی کوکچل دیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 54 سالہ طارق ولد صلاح الدین اوران کی اہلیہ کی 55 سالہ نادیہ زوجہ طارق صلاح الدین کے نام سے کی گئی،جاں بحق ہونے والے طارق صلاح الدین عبداللہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں فزکس کے پروفیسراوراسکیم 33 کے رہائشی تھے۔

جاں بحق ہونےوالے میاں بیوی کے سوگواران میں 2 بیٹے اورایک بیٹی شامل ہے، پروفیسرطارق صلاح الدین کے حادثے میں جاں بحق ہونے کی اطلاع پران کے ساتھی پروفیسر ہسپتال پہنچ گئے۔عبداللہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی پرنسپل تسنیم فاطمہ نے بتایا کہ متوفی پروفیسر اسکیم 33 کے رہائشی تھے ،تاہم حال ہی میں عزیز آباد میں نیا گھر لیا تھا اوراپنے گھر کے سامان کی شفٹنگ کروا رہے تھے،انہوں نے  گھر کا سامان سوزوکی میں لوڈ کراکر عزیز آباد بھجوا دیا تھا اور خود اپنی موٹر سائیکل پراہلیہ کے ہمراہ عزیز آباد جا رہے تھے،سوزوکی کا ڈرائیور متوفی پروفیسر کے بتائے ہوئے پتہ پر پہنچ کر ان کا انتظار کر رہا تھا، ڈرائیور کے کال کرنے پولیس کی جانب سے حادثے میں پروفیسرطارق صلاح الدین اوران کی اہلیہ کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بالغ لڑکا یا لڑکی پسند کی شادی کر سکتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ

ایس ایچ او سچل اورنگزیب خٹک کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،پولیس نے ڈمپر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ضلعی اور ٹریفک ایس ایس پیز سے جمالی پل کے قریب پیش آنےوالے حادثے کی علیحدہ علیحدہ تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہاہے کہ حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔