وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو چین کے سرکاری دورے کی دعوت

Nov 30, 2024 | 17:18:PM

(رائو دلشاد)چین کی طرف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیلئے سرکاری دورے کی خصوصی دعوت ،وزیراعلی مریم نوازشریف چین کی حکمران جماعت کی دعوت پر چین کا دورہ کرنیوالی پہلی خاتون وزیراعلی  ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق چین نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سرکاری دورے کی دعوت دی ہے۔ وزیر اعلیٰ کو چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سینٹرل کمیٹی کی طرف سے باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوگیا،وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف اگلے ماہ چین کا 8 دن کا خصوصی دورہ کریں گی،وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ کے دورے کریں گی۔

وزیراعلی پنجاب کو چین کی طرف سے 8 سے 15 دسمبر تک دورے کی دعوت دی گئی ہے،سی پی سی کی خصوصی دعوت پر وزیراعلی پنجاب کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی چین جائے گا،دعوت نامے میں چین کی حکمران جماعت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باہمی تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا ہے،دعوت نامے میں پاکستان اور چین کے درمیان تعاون اور تعلقات کو مزید وسیع کرنےکے عزم کا اظہار کیا گیا۔

مزید پڑھیں:بین الاقوامی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی  

 دورے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ،میڈیکل ،انڈسٹری، سموگ اور موسمیاتی تبدیلی کے امور پر باہمی  اشتراک کا ر کا جائزہ لیا جائے گا، ،پنجاب اور چین کے نجی  سیکٹرز کے درمیان کاروبار ی اور تجارتی روابط پر بھی غور کیا جائے گا ،وزیراعلی مریم نواز شریف کو دورے کے دوران چین کی ترقی کے ماڈل، گورننس کے نظام اور دوطرفہ تعاون  کے فروغ  سے بھی آگاہ کیاجائے گا،وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف دورے کے دوران چین کے نمایاں قائدین اور اہم حکومتی زعما سے بھی ملاقات کریں گی ۔وزیراعلی مریم نوازشریف کے دورے میں  پنجاب میں  ترقی کے اعلی معیار، دوطرفہ تعاون کے نئے دور کے آغاز پر تبادلہ خیال کا امکان ہے۔

مزیدخبریں