(24 نیوز) پاکستان کے ٹی ٹونٹی کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز جیت لی ہے تا ہم اگلا ٹارگٹ ٹی ٹونٹی میچز جیتنا ہے۔
بلاوائیو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے پہلی ترجیح تو سیریز جیتنا ہے،اس سیریز میں ہم نے اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دینا ہے، ہم اپنی بنچ اسٹرنتھ کو دیکھنا چاہتے ہیں،ہم ون ڈے سیریز جیتی اب ٹارگٹ ٹی ٹونٹی سیریز جیتنا ہے ۔
مزید پڑھیں:کیا 24 گھنٹے وائی فائی راؤٹرز کا چلتے رہنا خطرناک ہے؟
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی سیریز میں نئے چہرے نظر آئیں گے،یہ بھی وائٹ بال سیریز ہے ہمیں بس کچھ ایڈجسٹ ہونا پڑتا ہے،ہم ٹی ٹونٹی سیریز میں اپنا مومنٹم برقرار رکھیں گے،ٹی ٹونٹی سکواڈ میں بھی ہمارے پاس اچھے سپنرز ہیں ،ہم جارحانہ انداز میں کھیلنے کی کوشش کریں گے،ہمارے اوپر کوئی دباؤ نہیں ہم چاہتے ہیں نوجوان کھیلیں اور انجوائے کریں،زمبابوے کی ٹیم اپنی کنڈیشنز میں اچھی ٹیم خطرناک ثابت ہوتی ہے،زمبابوے کے پاس میچ ونرز ہیں ہم ان پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔
نوجوان کرکٹرز ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کر کے آ ئے ہیں ان کو موقع دینا بنتا ہے ،زمبابوے کی ٹیم ہوم گراونڈز پرہمیشہ ٹف ثابت ہوئی ہے۔