سسٹم پیپلز پارٹی کی وجہ سےچل رہا ہے،گورنر پنجاب سلیم حیدر

Nov 30, 2024 | 18:07:PM

(سیدزوہیب بخاری)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر  نے کہا ہےکہ آج اگر سسٹم چل رہا ہے تو پیپلزپارٹی کے مرہون منت ہے، یہ چوچو کا مربع نما جمہوریت چل رہی ہےتو آصف علی زرداری کی وجہ سےجنہوں نے ہر چیز قربان کر کے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر  نے ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی ) کی یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کیا،اپنے خطاب میں انہوں نے تمام کارکنوں کو تاریخ ساز پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔ 

اس موقع پر    گورنر پنجاب  نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پھانسی لینا تسلیم کی مگر آمر کے سامنے جھکنا پسند نہ کیا،خود کو شیر کہنے والے جب ڈرے بیٹھے تھے تب بی بی نے آکر جام شہادت نوش کی، بلاول بھٹو شہیدوں کا وارث ہے،آج اگر سسٹم چل رہا ہے تو پیپلزپارٹی کے مرہون منت ہے، یہ چوچو کا مربع نما جمہوریت چل رہی ہے تو آصف علی زرداری کی وجہ سے،  آصف علی زرداری ہر چیز قرباں کر کے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا ,کسی کی جرات نہیں پیپلزپارٹی کے کارکن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے, ,گورنر ہاؤس میں آپ کا خادم بیٹھا ہوا ہے ,اگر ہم اتحادی ہیں تو ملک کی بہتری کے لیے ہیں۔ 

سردار سلیم کا کہنا تھا کہ آج ہم بڑے بھائی یوسف رضا گیلانی کو مس کررہے ہیں،گیلانی خاندان نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کے پرچم کو بلند رکھا، اس خاندان نے پیپلزپارٹی کی جنگ ہر دور میں لڑی،گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اس خاندان کا نام آنا چاہیے۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے مجھ پر ڈھیر سارے احسانات ہیں،اٹک میں اربوں روپے کے کام یوسف رضا گیلانی کی وجہ سے ہوئے,اگلے الیکشن میں بلاول کو وزیراعظم بنانے میں ملتان کا اہم کردار ہوگا,گورنر پنجاب نے وزیراعظم بلاول کے نعرے بھی لگوائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ملائشیا میں سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان

مزیدخبریں