دھرنہ،جلوس سے آزاد نہیں ہو سکتے،عدلیہ کی طرف رجوع کریں،فیصل کریم کنڈی کا پی ٹی آئی کو مشورہ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(عامر شہزاد) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی اٗٓئی کو عمران خان کی رہائی کیلئے مشورہ دیتے ہوئے کہاہےکہ دھرنے اور جلوس سے آزاد نہیں ہو سکتے، آزادی چاہیے تو عدلیہ کی طرف رجوع کریں،ڈی چوک اور دھرنہ آپ کو آزاد نہیں کر سکتا۔
پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا نے پاکستان پیپلز پارٹی کی 57 یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی قائدین اور جیالوں کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جا کر آگ لگانے سے پہلے اپنے صوبے کا امن و امان بحال کریں، ہمارے جنوبی اضلاع دہشتگردی اور دہشتگردوں کی زد میں ہیں، دھرنے اور جلوس سے آزاد نہیں ہو سکتے، آزادی چاہیے تو عدلیہ کی طرف رجوع کریں،ڈی چوک اور دھرنہ آپ کو آزاد نہیں کر سکتا،کل وزیراعلی نے جو تقریر کی اسمبلی میں وہ اس عہدے کے شایانِ شان نہیں، کیا آپ نے آج تک کوئی اے پی سی بلوائی؟ کیا آپ نے کرم کے شہدا کے لیے دعا تک کروائی؟
ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہر وقت مارا ماری کی باتیں کرتے ہیں،جلوس کی قیادت کیسے یہ کر سکتے تھے،غائب ہو جاتے ہیں، ورکر گرفتار ہوتا ہے، وزیراعلی کے کنٹینر کی حفاظت ان کی سیکیورٹی نہ کر سکی، ان کے آپس میں شدید اختلافات ہیں۔
گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے کا سب سے گھمبیر مسئلہ امن و امان ہے،کل جرگہ لیکرکوہاٹ جائیں گے،جرگہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران شامل ہیں، گورنر ہاؤس میں اے پی سی بلوا رہا ہوں،ان کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ وزیراعلی آج متاثرین کی طرف گئے، دیر آئے درست آئے ، 5 تاریخ کو اے پی سی میں وزیراعلی کو بھی دعوت دے رہا ہوں ،ہمیں امن کے معاملے میں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہر کوئی منہ اٹھا کر اسلام آباد کو بند کرنے کی کوشش کرے تو ایسوں کے خلاف فورس تو بنے گی، ریاست کو چیلنج کر دیا جاتا ہے ، ان کی خواہش ہے کہ پاکستان ترقی نہ کرے، گورنر راج لگا تو میں کیوں انکار کروں، گورنر راج اگر لگایا گیا تو لگے گا، یہ حلف انہوں نے لیا تھا کہ خان کو لیے بغیر نہیں جاؤں گا، کیا کیا پھر کیوں بھاگ گئے؟
یہ بھی پڑھیں: سسٹم پیپلز پارٹی کی وجہ سےچل رہا ہے،گورنر پنجاب سلیم حیدر