دہشت گردی کیخلاف نیا ایکشن پلان لانا پڑے گا، بلاول بھٹو 

Nov 30, 2024 | 19:33:PM
دہشت گردی کیخلاف نیا ایکشن پلان لانا پڑے گا، بلاول بھٹو 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بلاول بھٹو کا  پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف نیا ایکشن پلان لانا پڑے گا،
چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی کا 150 شہروں میں ورچوئل خطاب میں کہنا تھا کہ جہاں بھی کائونٹر ٹیررازم ہوگا وہاں ڈیولپمنٹ کا منصوبہ بھی ضروری ہوگا،ہم آج بھی سب مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کر سکتے ہیں،آخری بات اس ملک کی معیشیت ہے  ، پی پی ہمیشہ عوام دوست معاشی منصوبوں پر یقین رکھتی ہے ، مہنگائی میں کمی عوام کا مطالبہ ہے ، غربت اور بے روزگاری میں کمی لائی جائے ،ہم نے اسی وجہ سے حکومت کا ساتھ دیا ، مہنگائی میں کمی کو پی پی ویلکم کرے گی۔ اگر مہنگائی میں کمی ہو رہی تو اس کا فاعدہ عوام کو ملنا چاہیے،حکومت کی معاشی پالیسی دو تین اشو پر پی پی کا سخت اختلاف ہے ، پی پی سمجھتی ہے کہ معیشیت کو دو تین شعبے اہم ہیں۔  

زرعی شعبے پر 45فیصد ٹیکس ، کسانوں کا قتل ، بلاول بھٹو 
زراعت کا شعبہ معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے ، ملک بھر میں اچانک ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ، سب سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے والا صوبہ سندھ ہے، رات و رات زرعی شعبے پر 45 فیصد ٹیکس لگائیں گے تو کسانوں کا قتل ہوگا، وفاق صوبائی حکومتوں کی بات سنے ، زرعی شعبے کی ترقی ہوگی تو معیشیت بہتر ہوگی ، کو آپریٹو فارمنگ کی سوچ اچھی ہے ، متنازعہ طریقے سے پانی کی تقسیم کر رہی ، ایک نہیں چھہ کینال حکومت بنا رہی ،یہ ایک متنازعہ مسئلہ ہے،اس سے منفی اثر ہوگا ، اس کے خلاف شدید رد عمل آ رہا ہے ، ہمیں امید ہے کہ پانی کے مسئلے پر اتفاق رائے قائم کرے گی ، 
کینالوں کے مسئلے پر پیپلز پارٹی ساتھ نہیں ہوگی ، عوام اس کے خلاف ہوگئے تو یہ پورا منصوبہ متنازعہ ہو جائے گا۔

مستقبل میں سب 26ویں ترمیم کی تعریف کریں گے ، بلاول بھٹو 
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھاکہ کمیٹی اس مسئلے پر بھی مذاکرات کرے گی ،پی پی حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ آئی ٹی پالیسی پر نظر ثانی کریں، ہم نے مل کر 26 ویں آئینی ترمیم دلوائی ، 
اس آئین کی وجہ سے لوگوں کو فایدہ ہو ، ہم تو شہید بھٹو کی پھانسی سے جوڈیشری کے اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں ، سب کہتے ہیں اب کہ شہید بھٹو بے قصور تھا، ہم نے اتفاق رائے سے مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کے تعاون سے چھبیسویں ترمیم لے آئے ، ہم تو چاہتے تھے کہ اپوزیشن اور حکومت مل کر لاتے ۔اس ترمیم کی وجہ سے عوام کو فاعدہ ہوگا،آگے چل کر سب ہی چھبیسویں ترمیم کی تعریف کریں گے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: