پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،24 کیرٹ سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کم ہوکر 276200 روپے ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ مارکیٹ میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 200 روپے پر آ گئی ہے ،24 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 36 ہزار 797 روپے ہوگئی ہے۔
22 قیرات فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 64 روپے ہے ،عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 11 ڈالر کمی کے بعد 2650 ڈالر پر آ گئی ،مقامی مارکیٹ میں آج چاند ی کی قیمت میں کوئی رد و بدل دیکھنے میں نہیں آیا ، قیمت 3400 روپے پر برقرار ہے ۔