موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی ڈرائی فروٹس کی ڈیمانڈ بڑھ گئی

Nov 30, 2024 | 20:49:PM

(عثمان خادم کمبوہ) موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی ڈرائی فروٹس کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ہوگیا ۔

شہری ڈرائی فروٹ خرید رہے ہیں اور صحت مند ذائقوں سےمحظوظ ہو رہے ہیں،مارکیٹ میں انجیر 4000 روپے کلو، اخروٹ گری 2500 روپے کلو ،چلغوزہ 12000 روپے، بادام گری 3000 روپے، ایرانی کھجور 480 روپے  فی کلو فروخت ہورہی ہے،مونگ پھلی 1000 روپے، کشمش 1000 روپے، کاجو 4000 روپے، گڑ والی ریوڑی 600 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

مزیدخبریں