ایف ایف سی ڈپلومیٹک کرکٹ ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) ایف ایف سی ڈپلومیٹک کرکٹ ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا, یونیسیف, یو این ایچ سی آر, ایف ایف سی فونکس اور میڈیا ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں، فائنل آئندہ اتوار کو کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں جاری ایف ایف سی ڈپلومیٹک کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو گیا، ٹورنامنٹ میں وزارت خارجہ کی دو کرکٹ ٹیموں سمیت کل 12 ٹیمیں حصہ لے رہی تھیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا دو دن جاری رہنے والے مقابلوں میں متعدد کرکٹرز نے بلے بازی, گیند بازی اور فیلڈنگ میں اپنے جوہر دکھائے اس موقع پر شائقین کی بھی بڑی تعداد گراونڈ میں موجود تھی جنہوں نے اپنی پسندیدہ ٹیموں اور کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر دل کھول کر داد دی۔
ایف ایف سی فونکس , یو این ایچ سی آر, یونیسیف اور میڈیا کرکٹ ٹیموں نے اپنے اپنے حریفوں کو زیر کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی, وزارت خارجہ کی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہیں اور دونوں میچزمیں حریفوں کے سامنے ڈھیر ہو گئیں، ٹورنامنٹ میں مختلف سفارت خانوں, اقوام متحدہ ایجنسیوں, میڈیا و دیگر شراکت دار اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل اتوار کو کھیلے جائیں گے جس میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سفارت کار شریک ہوں گے۔