محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی

Nov 30, 2024 | 22:04:PM

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔ 

آج رات موسم کی صورتحال  کے حوالے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ  مشرقی بلوچستان،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں سموگ  چھائےرہنے کی توقع ہے۔

 اتوار کے روز موسم کی صورتحال کے بارے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم رات کے اوقات میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم وزیرستان، کوہاٹ،کرک،کرم ، ابیٹ آباد، کوہستان ،چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ اور مانسہرہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے، صبح کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ،گجرات، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، خانیوال، رحیم یار خان اور گردونواح میں دُ ھند چھا ئےرہنے کی توقع ہے علاوہ ازیں،خطہ پوٹھوہا ر، بھکر، کوٹ ادو، رحیم یار خان، ملتان، ساہیول، ڈی جی خان،لیہ،مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں ہلکی بارش اور ہلکی بونداباندی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسلادھار بارش میں خانہ کعبہ کے روح پرور مناظر، ویڈیو وائرل

بلوچستان  کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ہے گا تاہم سبی، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ،خضدار،کوئٹہ ،زیارت، پشین، ژوب، شیرانی،کوہلو، موسیٰ خیل، بارکھان،نصیر آباد ،لورالائی اور مکران کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح کے اوقات میں کشمور،سکھر، جیکب آباد، ٹنڈو جام اور گردونواح میں سموگ چھا ئےرہنے کی توقع ہے۔ 

  کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے وقت چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس کم،فضا بہتر ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا

مزیدخبریں