(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان رہائی کے بعد منت ہائوس پہنچ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی ہائیکورٹ نے آریان خان کی ضمانت منظور کر لی تھی تاہم ضمانت کے طریقہ کار میں تاخیر کی وجہ سے آریان کو مزید ایک دن جیل میں رہنا پڑا،عدالت سے جاری رہائی کے احکامات کی کاپی مقررہ وقت پر جیل پہنچائی جانی تھی تاہم ایسا نہ ہونے کی وجہ سے ان کی رہائی عمل میں نہ آسکی تھی۔
خیال رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل کے قریب ایک کروز شپ پر چھاپہ مار کر منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان اور دیگر افراد کو حراست میں لیا تھا۔
آریان خان اور دیگر 18 افراد اس کیس میں 8 اکتوبر سے جیل میں ہیں ، گزشتہ روز آریان خان کی ضمانت منظور کی گئی تھی۔