بلوچستان کے نئے اسپیکر کون ۔۔۔انتخاب آج ہو گا

Oct 30, 2021 | 09:46:AM
بلوچستان کے اسپیکر کا انتخاب آج ہو گا
کیپشن: بلوچستان،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی خالی نشست کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی نے سینئر رہنما رکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی کو نامزد کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے نئے اسپیکر کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے طلب کرلیا گیا، میر جان محمد جمالی کا شمار صوبے کے سینئر سیاستدانوں میں ہوتا ہے، وہ 1998 میں وزیراعلیٰ  بلوچستان کے منصب پر فائز رہے ہیں جب کہ 2006 میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے فرائض انجام دے چکے ہیں، میر جان محمد جمالی 2013 میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔

اسپیکر بلوچستان کی نشست عبدالقدوس بزنجو کے استعفے کے بعد خالی ہوئی، عبدالقدوس بزنجو نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان کے منصب کا حلف لیا۔

اسپیکر کی نشست خالی ہونے کے بعد گورنر بلوچستان نے آئین کے آرٹیکل 108 کے تحت صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس میں نئے اسپیکر اسمبلی کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا، اسپیکر کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی آج صبح 8.30 بجے تا دوپہر 12 تک سیکرٹری اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائے جاسکتے ہیں، اسپیکر کے عہدے کے لیے خفیہ رائے شماری 3:00 بجے ہو گی۔
 یہ بھی پڑھیں:    فیس بک کا نام ’META‘ رکھنے پر اسرائیل پریشان کیوں؟