مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ۔۔مجموعی شرح  14.31 فیصد ہوگئی

Oct 30, 2021 | 09:58:AM
مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہوا ادارہ شماریات
کیپشن: مہنگائی کی شرح میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.23 فیصد مزید اضافہ ہوا جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 14.31 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انڈے 5 روپے 38 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے جبکہ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت اوسط 2 روپے 76 پیسے بڑھی اور آٹا، گھی، دال ماش، دال مسور،  دال چنا اور مٹن بھی مہنگا ہوا۔

 حالیہ ہفتے 25 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ بجلی چارجز  19 پیسے فی یونٹ بڑھ گئے  جس کے بعد بجلی چارجز  6.38 سے 6.57 روپے فی یونٹ ہوگئے۔ ٹماٹر اوسط 10 روپے  71 پیسے فی کلو، آلو کی قیمت میں 3 روپے 29 پیسے فی کلو اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 90 روپے  31 پیسے مہنگا ہوا۔ 

 حالیہ ہفتے 4 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 22 میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں پیاز 2 روپے 74 پیسے سستا ہوا جبکہ دال مونگ اور لہسن کی بھی قیمت کم ہوئی۔

  دوسری جانب حکومت نے نیپرا سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کی ہے اور یہ اضافے کی درخواست کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے کی گئی ہے، بنیادی ٹیرف میں اضافے سے صارفین پر مستقل بوجھ پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی الیکشن ملتوی کرانے کیلئے کوششیں