( مانیٹرنگ ڈیسک) یکم نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یکم نومبر سے پٹرول کی قیمت میں ساڑھے 6 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے جب کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8روپے تک فی لٹر بڑھنے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے یا ان میں کمی بیشی کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے ۔ وزارت خزانہ کل نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی ۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر بھارتی اداکار کورونا وائرس سے انتقال کر گئے