موجودہ دور حکومت میں چینی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Oct 30, 2021 | 11:08:AM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے دور حکومت میں چینی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،120روپے کلو تک فروخت جاری۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتِ فروخت کی تفصیلات جاری کر دی ہیں،پاکستان کے مختلف شہروں میں چینی 120 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے، شہری سرکاری ریٹیل قیمت سے 25 سے 30 روپے فی کلو تک مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں، حکومت کی جانب سے مقرر کردہ چینی کی ریٹیل قیمت 89 روپے 75 پیسے ہے لیکن اوپن مارکیٹ میں چینی 120 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں چینی 90 سے 120 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے،کراچی، کوئٹہ، خضدار، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور گوجرانولا میں چینی کی قیمت 120 روپے فی کلو تک ہے جبکہ پشاور اور بنوں میں چینی کی قیمت 118 روپے فی کلو تک، فیصل آباد میں 115 روپے فی کلو اور اسلام آباد میں چینی 110 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

لاہور، سیالکوٹ اور راولپنڈی میں چینی 90 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے جبکہ ملتان، بہاولپور اور سرگودھا میں چینی کا ریٹ 90 روپے فی کلو تک ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    پٹرولیم مصنوعات میں 8 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان

مزیدخبریں