(ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے میں آصف علی کے 4 چھکوں کی بدولت قومی ٹیم نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی، صرف یہ ہی نہیں پاکستان کو میچ جتوانے والے آصف علی نے یو اے ای کے میدانوں میں نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔
آصف علی یواےای کےمیدانوں میں پاکستان کی جانب سےسب سےزیادہ چھکے مارنے والےکھلاڑی بن گئے۔ آصف علی 62،کامران اکمل 59، شاہد آفریدی 56 اور شعیب ملک 54 چکھوں کےساتھ چوتھےنمبرپرہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے مسلسل دوسرے میچ میں کامیابی دلانے والے آصف علی کا کہنا ہے کہ وہ چھوٹی باؤنڈری والے اینڈ کے انتظار میں تھے، وہ ملتے ہی ایک ہی اوور میں میچ ختم کردیا،دبئی میں ہونے والے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جس کو پاکستان نے آصف علی شاندار بیٹنگ کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیلے کیوں کھائے۔۔؟طالبہ سمیت7 افراد ملک بدر۔۔
افغانستان نے کپتان محمد نبی اور گلبدین نائب کے 35، 35 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 147 رنز بنائے. پاکستان کی جانب سے عماد وسیم 2، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور حسن علی نے 1،1 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
یہ بھی پڑھیں:مذہبی جماعت کا احتجاج روکنے کیلئے تیاریاں مکمل۔۔چند گھنٹوں بعد کیا ہو گا؟