(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک نالائقوں کے ہاتھ میں رہا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے 50 لاکھ نوکریوں اور ایک لاکھ گھر دینے کے جھوٹ قوم کے سامنے بے نقاب ہو گئے ، آج عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ، معیشت کا برا حال ہے ، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ،حکمرانوں کا یوم حساب قریب آچکا ہے ، جلد ہی عوام کا ہاتھ ان کے گریبان پر ہوگا۔
واضح رہے حمزہ نے مزید کہا کہ افغانستان کی جو صورتحال ہے اس پر تمام جماعتوں کو ایک ایجنڈے پر متفق ہونا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: موجودہ دور حکومت میں چینی کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی