جان محمد جمالی بلا مقابلہ سپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب 

Oct 30, 2021 | 12:54:PM
جان محمد جمالی بلا مقابلہ سپیکر صوبائی اسمبلی منتخب 
کیپشن: جان جمالی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کی طرح سپیکر صوبائی اسمبلی بھی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے جن کی کامیابی کا اعلان آج اسمبلی اجلاس میں کیا جائے گا۔

بلوچستان اسمبلی میں جام کمال کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پہلے عبدالقدوس بزنجو سپیکر کا عہدہ چھوڑ کر وزارت اعلیٰ کے لئے میدان میں آئے اور بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ، ان کے بعد سپیکر کیلئے جان محمد جمالی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور وہ بھی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔

خیال رہےسیکرٹری اسمبلی کے مطابق جان جمالی کی کامیابی کا اعلان آج سہ پہر اسمبلی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ سپیکر کے انتخاب کیلئے اب رائے شماری نہیں ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں:      جلد ہی عوام کا ہاتھ حکمرانوں کے گریبان پر ہوگا، حمزہ شہباز