پٹرول پمپ پر دھماکہ کیوں ہوا؟ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رپورٹ جاری کر دی

Oct 30, 2021 | 13:04:PM
پٹرول پمپ پر دھماکہ کیوں ہوا؟ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رپورٹ جاری کر دی
کیپشن: پٹرول پمپ ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بم ڈسپوزل اسکواڈ نے نارتھ ناظم آباد کراچی میں پیٹرول پمپ پر ہونیوالے دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق  الیکٹرک پینل میں شارٹ سرکٹ سے دھماکہ ہوا۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد میں سی این جی پیٹرول پمپ پر ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پپٹرول پمپ پر ہونے والے دھماکے کی رپورٹ تیار کر کے کلیئرنس لیٹر جاری کر دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی پیٹرولنگ ٹیم نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور صورت حال کا جائزہ لیا، پولیس نے بتایا کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر ایک ماہ سے پمپ کو گیس کی سپلائی بند ہے، پمپ پر صرف پیٹرول فروخت کیا جا رہا تھا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے مطابق پمپ کے الیکٹرک روم میں پرانا اے سی تھا، کمرہ مکمل بند تھا اور گیس کے اخراج کیلئے کوئی کھڑکی نہیں تھی، گیس پریشر بننے سے کمرے کے الیکٹرک پینل میں شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکا ہوا۔

پولیس کے مطابق پیٹرول پمپ پر الیکٹرک روم کے شیشے کے دروازے کی موٹائی 12 ملی میٹر تھی، الیکٹرک روم میں زور دار دھماکا ہوا تو شیشے کا گیٹ ٹوٹ گیا، ٹوٹنے والے شیشے لوگوں کو لگے جس سے ہلاکتیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:      جان محمد جمالی بلا مقابلہ سپیکر صوبائی اسمبلی منتخب