سبق یاد کیوں نہیں کیا۔؟سکول ٹیچر کا طالبہ پر تشدد۔زخمی کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اساتذہ مار نہیں پیار کے دعوےکےخلاف ہوگئے ،چونیاں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کی ماریہ نامی ٹیچر نے طالبہ کو سبق یاد نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔
سکول ٹیچر ماریہ نامی خاتون نے سبق یاد نہ کرنے پر کلاس چہارم کی طالبہ کے چہرے پر تھپڑوں کی بارش کردی، متاثرہ بچی کے گالوں پر تھپڑوں کے گہرے نشانات واضح نظر آرہے ہیں، متاثرہ بچی کی والدہ نے ٹیچر کے خلاف کارروائی کے لئے سٹی تھانہ میں درخواست دے دی۔
متاثرہ طالبہ کا کہنا ہےکہ مجھے سبق یاد نہیں تھا ٹیچر ماریہ نے زو رزور سے میرے چہرے پر تھپڑ رسید کئے جبکہ متاثرہ بچی کے حقیقی چچا سید گفام شاہ کا کہنا ہے کہ ٹیچر نے ہماری بچی کو سبق یاد نہ ہونے کا بہانہ بنا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اصل بات یہ ہے کہ ٹیچر اپنے گھر بچی کو ٹیوشن پڑھنے پر مجبور کرتی ہے، چونیاں سکولز میں بچوں کے لیے مار نہیں پیار کا سلوگن دیا جاتا ہے پھر کیوں تشدد کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آصف علی کو جب پہلی بار 55 ہزار روپے ملے تو کیا کیا۔۔اہم خبر جانیے