پرنسپل نے طالب علم کو عمارت سے الٹا لٹکا دیا۔تصویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک سکول کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں پرنسپل نے طالب علم کو عمارت سے الٹا لٹکا دیا۔
ایک بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارت میں ایک سکول کے پرنسپل کو اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب اس نے ایک طالب علم کو سزا کے طور پر سکول کی عمارت کی پہلی منزل سے اُلٹا لٹکایا۔
This teacher also seems to have been inspired by #Godse:
— Abhayjit singh(अभयजीत सिंह) (@abhayjitsandhu) October 28, 2021
In a school in #Mirzapur-Ahraura, #uttarpradesh student studying in class 2nd did mischief, then the teacher grabbed his feet and hanged him from the building. pic.twitter.com/9whomOUHaN
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سکول کے پرنسپل نے دیگر طالب علموں کے سامنے ایک چھوٹے طالبِ علم کو عمارت سے نیچے اُلٹا لٹکایا ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پرنسپل کھانا کھاتے ہوئے طالب علم کے رویے سے ناراض ہوگئے اور اسے سبق سکھانا چاہتے تھے، طالب علم کے چیخنے اور معافی مانگنے کے بعد پرنسپل نے واپس اُسے اوپر کھینچا۔
دوسری جانب بھارتی پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سکول کے پرنسپل کو گرفتار کرلیا ہے اور ساتھ ہی اُن کے خلاف جوینائل جسٹس ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ۔فتوحات کی ہیٹ ٹرک۔پاکستانی ٹیم نے ملی نغمے گنگنائے