(24 نیوز)ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 35 پیسے سستا ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 174 روپے سے سستا ہوکر 171.65 روپے پر بند ہوا۔ سعودی پیکچ کے بعد تین روز میں انٹر بینک میں ڈالر3روپے 67 پیسے سستا ہوچکا ہے، ڈالر 3 روز میں 175.27 روپے کی بلند سطح سے کم ہوکر 171.60 روپے تک گرچکا ہے۔
معاشی ماہر اسد رضوی نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 34.60 کروڑ ڈالر کمی ہوئی ہے ،مرکزی بینک کے ذخائر کم ہوکر 17ارب 14 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ کی نظریں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی پیش رفت پر لگی ہوئی ہے ، روپے کی قدرمیں بڑے رینج بینڈ میں کاروبار ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں:مذہبی جماعت کا قافلہ کہاں پہنچ گیا؟