پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

Oct 30, 2021 | 15:58:PM

(24 نیوز) وزیرِ اعظم عمران خان نےقومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اوگرا اور وزارتِ خزانہ کی جانب سے پٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز مسترد کر دیں۔  اوگرا نے عالمی منڈی میں پٹرولیم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر یکم نومبر سے پاکستان میں پٹرول کی قیمت 11.53 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل 8.49 روپے، مٹی کا تیل 6.29 روپے اور لائیٹ ڈیزل 5.72 روپے بڑھانے کی تجویز دی تھی. 

 وزیرِ اعظم عمران خان نے تجویز کردہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو بڑھانے سے روک دیا.

وزیرِ اعظم  کا کہناتھا کہ   حکومت عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کی بجائے عوام کے ریلیف کو ترجیح دے رہی ہے.اوگرا  کی جانب سے تجویز کردہ حالیہ  اضافے کی مد میں عوام پر پڑنے والے  بوجھ کو حکومت خود برداشت کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جی جی حدید کی ماں کو مکا مارنا گلوکار کو مہنگا پڑ گیا
 

مزیدخبریں