این اے 133۔۔تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا

Oct 30, 2021 | 16:27:PM

(24 نیوز)ریٹرنگ آفیسر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ،حلقہ این اے 133 میں تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات مسترد ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک کے وفات کے بعد خالی ہونیوالی نشست پر ہونیوالے الیکشن میں حصہ لینے والے تحریک انصاف کے امیدوار جمشیداقبال چیمہ کے کاغذات مسترد ہونے کے بعد اب مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی میں مقابلہ ہوگا۔ریٹرنگ آفیسر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار جمشیداقبال چیمہ کے کاغذات پر ان لوگوں نے تصدیق کی تھی جن کے حلقہ این اے 133 میں ووٹ نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

مزیدخبریں