سونے کی قیمت میں مزید کمی۔۔4 روز میں مجموعی طور پر کتنا سستا ہوا؟؟بڑی خبر آگئی 

Oct 30, 2021 | 17:51:PM

(24 نیوز)سونے کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، 4 روز میں ایک تولہ سونا مجموعی طور پر14 ہزار 700 روپے سستا ہوگیا ۔
آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا،ایک تولہ سونا 1300 روپے سستا ہوکر 1 لاکھ 17 ہزار 300 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 1114 روپے سستاہوکر 1 لاکھ 566 روپے کا ہوگیا ۔
آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ چاندی 1440 روپے کی سطح پر برقرارہے۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 133۔۔تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر سستاہوکر 1783 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔
یاد رہے کہ ملک میں 4 روز میں ایک تولہ سونا 14 ہزار 700 روپے سستا ہوگیا ،4 روز میں دس گرام سونا 12 ہزار 602 روپے سستا ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارہ کے بالوں میں سالگرہ کا کیک کاٹتے آگ لگ گئی ۔۔ویڈیو وا ئرل

مزیدخبریں