حکومت سعد رضوی کی مشروط رہائی کیلئے تیار

Oct 30, 2021 | 19:15:PM

(24 نیوز)حکومت مذہبی جماعت کے رہنما سعد رضوی کی مشروط رہائی کیلئے تیارہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے علما کے وفد نے ملاقات کی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ علما نے فوادچودھری کے بیانات پر اعتراضات اٹھائے،علما نے فوادچودھری کے بیانات کاحوالہ بھی دیا،ان کا کہناتھا کہ فوادچودھری کے بیانات مذاکرات کو سبوتاژ کر سکتے ہیں ،علما نے سعد رضوی کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مزید کمی۔۔4 روز میں مجموعی طور پر کتنا سستا ہوا؟؟بڑی خبر آگئی
ذرائع کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اگرعدالتیں سعد رضوی کو رہا کرتی ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ فرانس کے سفیر کو نکالنا مسئلے کا حل نہیں ،حکومت لانگ مارچ پر تشدد نہیں کرنا چاہتی ،وزیراعظم نے کہاکہ فائرنگ مظاہرین نے کی، پولیس نے تشدد کا راستہ نہیں اپنایا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی والدہ کی صحت سے متعلق تشویش ناک خبر سامنے آگئی

مزیدخبریں