افغانستان کیخلاف میچ میں رضوان نے دھونی کا ریکارڈ برابر کردیا

Oct 30, 2021 | 19:50:PM

(ویب ڈیسک )افغانستان کیخلاف میچ میں پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
 رپورٹ کے مطابق بطور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹی20 کرکٹ میں ایک سال میں 39 کیچز کرنے والے دھونی کا ریکارڈ برابر کیا ہے، سابق بھارتی کپتان نے 2016 میں ایک سال میں 39 کیچز پکڑے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سعد رضوی کی مشروط رہائی کیلئے تیار
محمد رضوان نے بابراعظم کے ہمراہ بھارت کیخلاف میچ میں یکطرفہ طور پر کامیابی دلائی تھی، اس میچ میں رضوان نے 79 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ بھارت کےخلاف میچ میں یہ سب سے بڑی پارٹنرشپ بھی تھی جس میں 152 رنز سکور ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی والدہ کی صحت سے متعلق تشویش ناک خبر سامنے آگئی
واضح رہے کہ ٹی20ورلڈکپ میں پاکستان اس وقت گروپ 2 کو لیڈ کر رہا ہے جبکہ قومی ٹیم نے اپنے تینوں میچز میں کامیابی سمیٹی ہے۔ جس میں بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان جیسے مضبوط حریفوں کو شکست سے دوچار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان کرکٹر راشد خان نے شہناز گِل کی پوسٹ پر کیا کہا؟جانیے

مزیدخبریں