باراتی پاک افغان میچ دیکھنے میں مصروف پھر دولہا نے کیا کیا ؟ ویڈیو وائرل 

Oct 30, 2021 | 19:52:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک )افغانستان کو شکست دینے کے بعد پاکستان کا ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں داخلہ یقینی ہے ۔ گزشتہ روز کے میچ کو  ایک دولہے کی بارات نے بھی بہت انجوائے کیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دولہا بارات لے کر شادی ہال پہنچا اور اس کے ساتھ رشتہ داروں اور قریبی لوگوں کی بڑی تعداد بارات کی صورت میں موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹر راشد خان نے شہناز گِل کی پوسٹ پر کیا کہا؟جانیے

ہال میں داخل ہونے کے بعد باراتیوں کی موجیں اس وقت لگ گئیں جب انہیں وہاں پاکستان اور افغانستان کا میچ دیکھنے کو مل گیا ۔ اب تمام باراتی ایل سی ڈی کے گرد گھیرا بنا کر کھڑے ہو گئے اور میچ کو انجوائے کرنے لگے جبکہ دولہا بھی ان کے درمیان کھڑے گومگوں کی سی کیفیت کا شکار دکھائی دیئے ۔بیچارے دولہا میاں کو بھی اس وقت تک باراتیوں کا انتظار کرنا پڑ ا جب تک میچ ختم نہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی فلم فیئر اچیورز نائٹ، ادا کا رہ عائشہ عمر لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں

مزیدخبریں