کورونا کیسزمیں کمی، کاروباری سرگرمیوں، ہوٹلوں اور شادی کی تقریبات پرعائد پابندیاں ختم

Oct 30, 2021 | 20:08:PM

(24 نیوز) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسزمیں کمی کے بعد تمام کاروباری سرگرمیوں، ہوٹلزپر ان ڈور آوٹ ڈور سمیت شادی کی تقریبات پر عائد پابندیاں ختم کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کیسزمیں کمی کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے پابندیاں ختم کردیں، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے پابندیاں کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام کاروباری سرگرمیوں سمیت ہوٹلزپر ان ڈورآوٹ ڈورسمیت شادی کی تقریبات پرعائد پابندیاں ختم کردی گئیں ہیں۔انتظامیہ میں کہا ہے کہ پبلک پارکس، تفریحی کھیلوں کی سرگرمیاں بحال اور مزارات بھی کھول دئیے گئے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ پرلگی پابندیوں میں بھی کمی کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان کرکٹر راشد خان نے شہناز گِل کی پوسٹ پر کیا کہا؟جانیے
خیال رہے این سی او سی نے اسلام آباد ،منڈی بہاؤ الدین گلگت ،میرپور کو بہترین ویکسین شدہ شہر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان شہروں میں60 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن کرلی گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعلیٰ کارکردگی پرشہروں میں معاملات زندگی درجہ بدرجہ معمول پر لانے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں مزید کمی۔۔4 روز میں مجموعی طور پر کتنا سستا ہوا؟؟بڑی خبر آگئی

مزیدخبریں