سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ٹی 20 ورلڈکپ کے گروپ 2 کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 143 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ نے آخری اوور کی 5ویں گیند پر حاصل کیا۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پروٹیز کے بولنگ اٹیک کے سامنے ناتجربہ کار سری لنکن بلے باز وکٹ پر رک کر نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتے رہے۔اوپنر پاتھن نسانکا کے شاندار 72 رنز کے سوا کوئی دوسرا سری لنکن بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔چرتھ اسلانکا 21 اور کپان دسن شناکا 11 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں بیٹر رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی اور ڈوین پریٹوریئس 3، 3 وکٹوں کے ساتھ سری لنکن بیٹنگ لائن کو مشکلات کا شکار بنانے کے مرکزی کردار رہے۔ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ پہلے 25 پر ریزا ہینڈرکس اور پھر 26 پر کوئنٹن ڈی کوک سے بھی محروم ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کیخلاف میچ میں رضوان نے دھونی کا ریکارڈ برابر کردیا
جارح مزاج رسی ویندر ڈوسن بھی 11 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد کپتان ٹیمبا باوما نے ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ انہوں نے 46 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم اختتامی لمحات میں سری لنکن اسپنر ہراسنگا نے یکے بعد دیگر دو وکٹیں لے کر پروٹیز کو پھر مشکلات میں دھکیل دیا۔ ایسے میں کریز پر موجود ڈیوڈ ملر نے پاکستان اور افغانستان کے میچ کی یاد تازہ کرتے ہوئے کگیسو رباڈا کے ہمراہ آخری 2 اوورز میں درکار 25 رنز بنا کر ٹیم کو اہم جیت دلوائی۔ سری لنکا کی جانب سے ونندو ہراسنگا 3 جنوبی افریقی بلے باز آؤٹ کرکے نمایاں بولر رہے۔ جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی کو بہترین بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جیتویا ہارو مگر فتح کرکٹ کی ہوتی ہے، شاہ نواز دھانی کی راشد خان کو گلے ملتے ویڈیو وائرل