ابھی تو میں کچھ بولا ہی نہیں، فیصل واوڈا 

Oct 30, 2022 | 00:09:AM
فیصل واوڈا، ابھی تو وہ کچھ بولے ہی نہیں، عمران خان، غلط رپورٹ،
کیپشن: فیصل واوڈا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ابھی تو وہ کچھ بولے ہی نہیں ہیں، ان کے خلاف کچھ لوگوں نے عمران خان کو غلط رپورٹ کیا، عمران خان نے ان سے جواب مانگا ہی نہیں، اگر پارٹی سے نکالنے کے بعد اب بھی عمران خان براہ راست جواب مانگیں گے تو وہ جواب دینے کو تیار ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ اللہ کے علاوہ کسی کے سامنے جھکنا نہیں اور ہم بھیڑ بکریاں نہیں ہیں، میں بھی بھیڑ بکری نہیں ہوں، پتا نہیں پارٹی کے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے، جو پارٹی کے اجلاس میں باتیں کیں وہی باتیں پریس کانفرنس میں کی ہیں۔ انہوں نے ایک چیز کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور ایک بات کھول دی کہ ارشد شریف کا قتل کیا گیا ہے۔ارشد شریف کا قتل کوئی عام قتل نہیں ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ انہیں نظر آ رہا ہے کہ بد امنی ہوگی، انہوں نے یہ تو نہیں کہا کہ پر امن احتجاج کے اندر عمران خان گولیاں چلائیں گے، میں نے یہ نہیں کہا کہ ہم بد امنی پھیلائیں گے، فساد دشمن بھی کرسکتے ہیں۔ ابھی تو میں کچھ بولا ہی نہیں ہوں، میں عمران خان کی کون سی آئیڈیالوجی کے خلاف چلا ہوں، نہ میں نے کہا کہ میں کوئی لیڈر ہوں، آج بھی عمران خان کو لیڈر مانتا ہوں۔
شوکاز نوٹس اور پھر پارٹی سے نکالے جانے کے معاملے پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ان سے عمران خان نے تو جواب مانگا ہی نہیں ، انہوں نے ہمیشہ عمران خان کو رپورٹ کیا ہے کیونکہ وہی ان کے لیڈر اور وہی ان کے بوس وہی ہیں، نکالنے کے بعد بھی اگر وہ براہ راست جواب مانگتے ہیں تو میں انہیں جواب دوں گا۔ مجھے پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ عمران خان کا نہیں ہے، سانپوں کو پتا ہے کہ ان کے خلاف پارٹی کے اندر بولتا رہا ہوں، ان کو ڈر ہے کہ انہوں نے پوزیشنز کے ذریعے پیسہ بنایا ہے، یہ اس لڑائی پر پٹرول ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی ہولڈنگ کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا اعلان