منی لانڈرنگ کیس، عمران خان 31 اکتوبر کو ایف آئی اے کراچی طلب 

Oct 30, 2022 | 00:29:AM
ایف آئی اے، منی لانڈرنگ کیس، عمران خان، کراچی میں طلب،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کراچی میں طلب کرلیا، ایف آئی اے نے عمران خان کو 31 اکتوبرپیر کو کراچی آفس میں طلب کیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق عمران خان پر طارق شفیع کے اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی اکاؤنٹ میں 5 کروڑ 62 لاکھ روپے لینے کا الزام ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو 31 اکتوبر دن دو بجے ایف آئی اے کراچی آفس پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
رواں ماہ 5 اکتوبر کوایف آئی اے سٹیٹ بینک سرکل کراچی نے پی ٹی آئی کو بیرون ملک سے غیر قانونی طور پر کراچی کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے رقوم منتقل کئے جانے کے شواہد ملنے پر مقدمہ درج کیا تھا،مقدمے میں سید عارف مسعود نقوی، پی ٹی آئی عہدیدار طارق شفیع اور محمد رفیع لاکھانی نامزد ملزم ہیں ۔
رقوم کی غیر قانونی منتقلی میں شامل ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو بھی ایف آئی آر میں شامل کیا گیا،ایف آئی اے کی تحقیقات کے دوران ابراج گروپ کے عارف مسعود نقوی کے قریبی ساتھی اور پی ٹی آئی کے مرکزی مالیاتی بورڈ کے رکن طارق شفیع سامنے آئے۔انکوائری کے دوران ثابت ہوا کہ والٹن کرکٹ لمیٹڈ کے اکاؤنٹ سے 5 لاکھ 57 ہزار امریکی ڈالر طارق شفیع کے کراچی میں غیر ملکی بینک کی برانچ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے، یہ رقم 7 مئی 2013 کو کراچی کے بینک اکاو¿نٹ میں موصول اور 8 مئی کو اسی اکاؤنٹ سے پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آبادکے نجی بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی گئی۔
طارق شفیع کے اسی اکاؤنٹ میں برٹش ورجن آئی لینڈ میں رجسٹرڈ کمپنیوں سے ایک اعشاریہ 84 ملین ڈالر موصول ہوئے، تمام ٹرانزیکشن مختلف کمپنیوں اور افراد کی ملی بھگت سے1947 ایکٹ کی خلاف ورزی سے کی گئیں،ملزمان پر فنڈز کی اصل نوعیت، مقام، نقل و حرکت اور ملکیت چھپانے کا بھی الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ابھی تو میں کچھ بولا ہی نہیں، فیصل واوڈا