لاہور خریداری کے لیے آیا سوات کا تاجر اغواء
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہور کے تھانہ سول لائنز کے علاقے سے سوات کا تاجر مبینہ طور پراغواء ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مبینہ طور پر اغواء ہونے والا سوات کا 29 سالہ تاجر فیاض، شاہ عالم مارکیٹ سے مال خریدنے آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، مشتعل ہجوم کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک
پولیس نے مبینہ مغوی تاجر فیاض کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم ملزم میرے بھائی کو ورغلا کر ساتھ لے گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تاجر کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا۔