عمران خان تو دھکےسے بھی نہیں چل پائے:شہباز شریف

Oct 30, 2022 | 10:55:AM

Read more!

لاہور(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  سعودی ولی عہد جلد پاکستان آئیں گے ، فقید المثال استقبال ہو گا ،  24اکتوبر کو سعودی عرب کا دورہ کیا ، شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات مثبت رہی،  سعودی ولی عہد نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں ،  چند روز میں چین کا دورہ کر رہا ہوں ،  دورہ چین دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے  یوٹیوبرز سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، حکومت اپنے وسائل سے 100ارب سے زئد رقم لاکھوں خاندانوں کو دے رہی ہے ،  بینظیر انکم سپورٹ کے تحت 70ارب سیلاب متاثرین میں تقسیم ہو چکے ،یہ میرا نام نہیں لیتا تھا، اب پانے پیامبر بھیجتے ہیں ،تب مشاورت نہیں کی تو اب کیوں مشاورت کرنا چاہتے ہیں اب کیا میں دودھ کا دہلاہوں،یہ ہاتھ ملانا نہیں چاہتے ہیں۔

ضرور پڑھیں :عمران خان نے مشترکہ طور پر آرمی چیف تعینات کرنے کی آفر کی، وزیراعظم کا انکشاف
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی مذموم حرکت پرپاکستانی سعودی عرب میں پھنس گئے، میں کسی ایک جماعت کا نہیں پورے پاکستان کا وزیراعظم ہوں،پاکستانیوں کی رہائی پرسعودی ولی عہد کا مشکور ہوں،مسجد نبویﷺ میں نعرے لگانے والوں کی سزائیں معاف کرائیں،آرمی چیف کی تعیناتی پران سے مشاورت نہیں ہو سکتی،آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ جس کااختیار وزیراعظم کے پاس ہے۔انہوں نے کہا 3نام آپ دیں3میں دیتا ہوں،عمران خان نے آرمی چیف کی تعیناتی اور الیکشن کی تاریخ پرمذاکرات کی پیشکش کی۔


شہباز شریف نے کہا کہ اتحادی حکومت ملک کو سیاسی بحران میں نہیں جانے دےگی،عمران خان کے خونی مارچ سے کسے فائدہ ہوگا،عمران خان کی اپنی ذات ہر چیز سے بالا تر ہے،عمران خان نے4سال میں ایک کام بھی کرکے نہیں دکھایا،ملکی وسائل اور بیرونی امداد اور نقصانات کے درمیان ایک بڑی خلیج حائل ہے ،  تباہ کن سیلاب کے باعث تقریباً40 ارب ڈالر نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے ، اتحادی حکومت کے6ماہ میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

عمران خان نے تحفے بیچ کر تحفے دینے والے ملک کے سربراہ کی توہین کی
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اپنے مذموم مقاصد کےلیے لانگ مارچ رہا ہے ،پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے۔ عمران خان نے تحفے بیچ کر تحفے دینے والے ملک کے سربراہ کی توہین کی، عمران خان نے تحفے توشہ خانہ میں جمع کرانے سے پہلے فروخت کیے، تحفے پہلے فروخت کیے گئے پھر اس کا ایک حصہ توشہ خانہ میں جمع کرایا گیا، مجھے جو تحفہ ملا وہ عمران خان کو ملنے والی گھڑی سے بھی زیادہ مہنگا ہے لیکن میں نے وہ تحفہ توشہ خانے میں جمع کرا دیا۔

ایک سوال پر شہباز شریف کا کہنا تھا عمران خان کے ساتھ اس وقت لوگ ہوں گے، ہٹلرکے ساتھ بھی لوگ تھے، ہٹلرنے جرمنی کی معیشت کو بدل کر رکھ دیا اور کام کرکے دکھایا پھر اپنے ہاتھ سے سب کچھ تباہ کر دیا۔ہٹلر نے کام کر کے دکھایا تھا لیکن عمران خان نے چار سالوں میں کچھ کام نہیں کیا، عمران خان، آپ جلسوں میں اپنی کارکردگی بتانے سے قاصر ہیں، صرف چور ڈاکو کہتے رہتے ہیں، عمران خان آپ نے ملک کے ساتھ دھوکا کیا۔

جس ادارے نے عمران نیازی کو پالا اس نے اسی کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا

ان کا کہنا تھا ادارے نے سوچا ہو گا عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں شاید پاکستان کی حالت بہتر ہو جائے لیکن جس ادارے نے عمران نیازی کو پالا اس نے اسی کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا، ڈائن بھی 3 گھر چھوڑ کر حملہ کرتی ہے لیکن عمران نیازی نے افواج پاکستان پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ دھکا اسٹارٹ گاڑی بھی چل پڑتی ہے مگر عمران خان نہیں چل پائے، عمران خان نے پاک فوج کے جوانوں اور شہدا کو بھی نہیں چھوڑا، لوگوں کے گھر والوں اور بچوں کو بھی نہیں بخشا، میں سمجھتا ہوں کہ جو وطن کا نہیں وہ کسی کا نہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا علی امین گنڈا پور کی آڈیو سامنے آنے کے بعد کوئی پاگل ہی ہو گا جو یقین نہیں کرے گا کہ یہ مارچ خونی مارچ نہیں، عمران خان کیلئے اپنی ذات پاکستان کو نقصان سے بالاتر ہے کیونکہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ وہ ہیں تو سب کچھ ہے اور وہ نہیں تو کچھ نہیں، عمران نیازی سے مذموم مقاصد کے لیے مارچ کیا، اس خونی مارچ سے کس کو فائدہ ہو گا؟

مزیدخبریں