خوش رہنا چاہتے ہیں تو یہ کام ضرور کریں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک یامین)سانس کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور صحت کا کچھ بھی نعم البدل نہیں ہوتا ، اس کئے صبح سویرے کسی پارک میں جائیں اور یوگا ورزش سے اپنا سارا دن خوش و خرم گزاریں۔
جیسے جیسے عمر ڈھلتی ہے ویسے ویسے صحت کے مسائل سر اٹھانا شروع کرتے ہیں، کسی کو کمر درد، کسی کو سانس کا مسلہ دیگر اسی قسم کے صحت کے مسائل سے نبرد آزما رہتے ہیں،ان سب مسائل سے چھٹکارا چاہتا ہیں تو پارک جائیں، یوگا کریں۔
ضرور پڑھیں : حقیقی آزادی مارچ میں ’’گھڑی چور ‘‘کے نعرے لگ گئے
جہانگیر کے مقبرہ شاہدرہ میں خود کو صحت مند اور خوش و خرم رکھنے کے لئے کیا بچے کیا بوڑھے کیا جوان سب ہی پارک پہنچتے ہیں اور صبح سویرے یوگا کرتے ہیں تاکہ ان کا دن خوش و خرم گزرے اور ڈاکٹرز سے جان چھٹی رہے ۔
آپ مصروف ہوں بھی تو ڈاکٹر کے پاس بیماری کی صورت میں وقت نکال کر جاتے ہیں بہترین نہیں کہ وہ وقت جو ڈاکٹر کے پاس جا کر گزرنا ہے اس وقت اور پیسے کی بچت کے لئے صبح سویرے پارک جائیں، ہوگا کریں اور قدرت کے نظارے سے بھی لطف اندوز ہوں۔