(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک مداح کی جانب سے پیش آنے والے نامناسب رویے سے پردہ اٹھا دیا۔
حریم شاہ سے ’فین مومنٹ‘ کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایک بار وہ اپنی دوستوں کے ساتھ ایک گروپ کی شکل میں پھنڈر، چترال اور ہنزہ کے علاقوں کی جانب گھومنے کے لیے گئی تھیں۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ گاڑی سے اترنے پر اُن کے ساتھ وہاں موجود کچھ لوگ سلیفیز بنوانے لگ گئے تھے۔ اسی دوران ایک لڑکا اُن کے قریب آیا اور تصویر لینے کے بجائے اُن کے گال پر بوسہ دے کر بھاگ گیا۔ اس لڑکے کی اس حرکت کے بعد وہاں موجود لوگوں نے بھی اس لڑکے کو کافی برا بھلا کہا۔
ضرور پڑھیں :پاکستان کے ایک اور سینئر صحافی نے ملک چھوڑ دیا
یاد رہے کہ حریم شاہ نے ’پی فار پکاؤ‘ کے نام سے مشہور کامیڈین نادر علی کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی تھی۔ جہاں انہوں نے بتایا کہ اُنہیں اللّٰہ نے پاکستان اور بیرونِ ملک بہت عزت دی ہے لیکن سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے لوگ بہت منافق ہوتے ہیں اور یہ لوگ سوشل میڈیا کی حد تک کی ہی ہوتے ہیں۔
حریم شاہ نے بتایا کہ انہوں نے آج تک اپنے سامنے کسی کو برا بھلا یا تنقید کرتے ہوئے نہیں دیکھا اس بات پر وہ حیران ہیں کہ اگر اُن سے سب لوگ اتنا پیار کرتے ہیں تو پھر ان پر سوشل میڈیا پر تنقید اور ٹرول کون کرتا ہے۔