(ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا تیز رفتار باؤنسر سیدھا نیدر لینڈز کے بیٹر کی آنکھ پر جا لگا۔
پرتھ کے واکا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدر لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے تاہم میچ کے چھٹے اوور میں ہالینڈ کے بیٹر بیس ڈی لیڈ کو ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑ گیا۔ حارث رؤف اپنا پہلا اور نیدر لینڈ کی بیٹنگ کا چھٹا اوور کرانے کے لیے آئے اور اوور کی پانچویں گیند باؤنسر ماری جو سیدھی نیدر لینڈ کے بیٹر ڈی لیڈ کے ہیلمٹ پر دائیں جانب لگی۔
ضرور پڑھیں : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے پاکستان کو محدود ہدف دے دیا
حارث رؤف کی گیند اتنی تیز تھی ہیلمٹ ہونے کے باوجود بیس ڈی کی دائیں آنکھ کے اوپر اور نیچے سے خون بہنے لگا جس پر فوری طور پر معالج کو گراؤنڈ میں آنا پڑا اور پھر کچھ دیر کی طبی امداد کے بعد بیس ڈی لیڈ ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔