(24 نیوز) ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایران سے آنے والے تین مسافروں کو گرفتار کرلیا۔
مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے پاسپورٹس پر آسٹریا کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے۔ گرفتار ملزمان میں طیب رضا، افضل احمد اور حمزہ مقصود شامل ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے جعلی ویزے ایرانی ایجنٹ سے حاصل کیے جس کے بعد گرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: موغادیشو میں کار بم دھماکے، ہلاک افراد کی تعداد 100 ہوگئی