بھارتی اداکارہ نے سلمان خان کے بارے میں بڑا دعویٰ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے سلمان خان کے بارے میں بڑا دعویٰ کردیا ۔
شرلین چوپڑا فلمساز ساجد خان کے خلاف اپنا بیان ریکارڈ کرانے ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن پہنچیں۔ انہوں نے پولیس اسٹیشن کے باہر تعینات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پولیس والوں سے کوئی مدد نہیں مل رہی ہے۔ساجد خان کو کوئی چھو نہیں سکتا کیونکہ سلمان خان ان کی مدد کرتے ہیں۔
ساجد خان پر خواتین کو حراساں کرنے کا الزام صرف ایک یا دو نہیں بلکہ متعدد خواتین نے لگایا ہے۔ جیا خان، سلونی چوپڑا سے لے کر مندنا کریمی اور کنشک سونی تک، بہت سی نوجوان اداکارائیں آگے آئیں اور فلمساز کے ذریعہ اپنے کاسٹنگ کاؤچ کی آزمائش کو شیئر کیا۔
ضرور پڑھیں :معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے ساتھ لڑکے کی ’’شرمناک ‘‘حرکت
اس کے باوجود، وہ بگ باس 16 کا حصہ بنے ہوئے ہیں اور اب شرلین چوپڑا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلمساز پر ہراساں کرنے کے الزامات کے باوجود سلمان خان ساجد خان کو تحفظ دے رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ساجد خان کے خلاف اس شکایت کے بارے میں ان کی کالز کا جواب نہ ملنے کے بعد انہوں نے پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا۔ کہتی ہیں کہ میں نے ایک خاتون پولیس افسر سے اس کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست کی ہے، تاہم زیادہ مدد نہ ملنے کے بعد وہ خود کو بے بس محسوس کررہی ہیں۔
یہ سب 2018 میں اس وقت شروع ہوا جب ساجد خا ن خواتین کو حراساں کرنے کے تنازعہ میں اس وقت پھنس گئے جب اداکاری کے پیشے سے تعلق رکھنے والی نو خواتین، جنہوں نے ان کے ساتھ مختلف پروجیکٹس پر کام کیا نے ان پر جنسی ہراسگی کا الزام لگایا۔ سلونی چوپڑا، آہنا کمرا اور مندنا کریمی اور دیگر کے ساتھ شرلین بھی ان میں سے ایک تھیں۔